ڈائریکٹر زراعت کا تحصیل جتوئی کا ہنگامی دورہ، مختلف باغات اور فصلوں کا جائزہ

میرہزارخان (سوسائٹی نیوز)
ڈائریکٹر زراعت کا تحصیل جتوئی کا ہنگامی دورہ ، کسانوں کو آموں کے باغات کینولہ سمیت کم رقبہ پر زیادہ فصل کاشت کرنے اور اضافی پیداوار بارے آگاہی دی ، تفصیلات کیمطابق ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان ڈویژن مہر عابد حسین نے گذشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل جتوئی محمد افضل قریشی اور زراعت آفیسر محمد اکرم کے ہمراہ تحصیل جتوئی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے پیر فہیم شاہ کوٹلہ رحم علی شاہ کے فارم پر لگاۓ گئے آم کے نئے باغ کا وزٹ کیا جس میں انھوں نے آم کی ورائٹی، فاصلہ، خوراک، دیکھ بھال اور کانٹ چھانٹ کے بارے میں مفید مشورے دئیے ۔
اس کے بعد کوٹ رتہ میں ملک اللہ بخش کی کاٹن کی فصل چیک کرنے کے بعد ان کے ڈیرہ پر فارمر ٹرینگ پروگرام میں کپاس کی بیجائی کے مناسب اوقات ، بارش کے بعد کھادوں کے استعمال، معاشی حد پر سپرے کر کے اخراجات میں بچت سمیت کینولہ کی کاشت، گھریلو سطح پر باغات لگانےاور کسانوں کو فصل زیادہ رقبہ پر کاشت کرنے کی بجاۓ وہی فصل کم رقبہ پر کاشت کر کے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا بعد ازاں موضع دولت واہی میں کاٹن کا آئی پی ایم بلاک چیک کیا کپاس کی پوزیشن کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے زمیندار محمد شاہد اور محکمہ زراعت تحصیل جتوئی کے عملہ کی محنت کو بھی سراہا ۔
اس موقع پر محکمہ زراعت کی فیلڈ ٹیم حاجی ظفر اقبال غزلانی، شعیب خان غزلانی، رانا محمد اکبر ، عبدالغفور خان جتوئی اور طارق اقبال بھی ڈائریکٹر زراعت کے ہمراہ تھے