انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ملکی ترقی کیلئے مفید ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کا راو عبدالقیوم شاہین،خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری اور راو عارف رضوی سے ملاقات میں اظہار خیال

انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ملکی ترقی کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ڈاکٹر حسن محی الدین القادری
عوام کی سہولت اور آسانی کیلئے سیکرٹریٹ نہیں بلکہ علیحدہ صوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن کے مطابق ہر ڈویژن کو صوبے کا درجہ دے کر عوام کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کئے جائیں۔
فروغ عشق رسول کے زریعے معاشرے کو امن و محبت کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری کی مرکزی چیئرمین تحریک صوبہ ملتان راؤ عبدالقیوم شاہین اورصوبائی جنرل سیکرٹری جمعت علمائے پاکستان نورانی خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری سے ملاقات کے موقع پر گفتگو
ملتان ( سوسائٹی نیوز)
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لختِ جگر اورچیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری سے مرکزی چیئرمین تحریک صوبہ ملتان راؤ عبدالقیوم شاہین اورجمعیت علمائے پاکستان نورانی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا کہ اس وقت پاکستان گھمبیر صورتحال کا شکار ہے،مہنگائی،بیروزگاری اورلاقانونیت عروج پر ہے،عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے دور دراز کے سفر کرنے پڑتے ہیں۔ان میں سے بیشتر مسائل کو حل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل کئے جائیں تاکہ عوام کو ذہنی اذیت اورفکری انتشار سے نجات ملے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے قائم کئے جائیں۔انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ملکی ترقی کیلئے بھی مفید ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت اورآسانی کیلئے سول سیکرٹریٹ نہیں بلکہ مکمل علیحدہ صوبہ جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے۔ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن کے مطابق ہر ڈویژن کو علیحدہ صوبے کا درجہ دے کر عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل کئے جائیں۔ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا کہ امت کو اتحاد و یگانگت کی لڑی میں پرونے کیلئے عشق رسول ہی نسخہ کیمیا ہے۔فروغ عشق رسول کے زریعے معاشرے کو امن و محبت کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس قادری،سردار شاکرمزاری،پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدرمیاں نوراحمد سہو،راؤ عارف رضوی،قاری ریاست علی چدھڑ،قاضی فیض الاسلام،راشد مصطفوی،جاویداشرف وڑائچ،انجینئر جواد صادق،نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ، یاسرارشاد دیوان،زمان خان اعوان،یوسف نون اوردیگر قائدین بھی موجود تھے۔
ملتان: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری سے تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین اورجمعیت علمائے پاکستان نورانی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری ملاقات کررہے ہیں،راؤ عارف رضوی بھی موجود ہیں۔