crossorigin="anonymous"> جعفر ایکسپریس میں دھماکہ، مسافر خاتون جاں بحق - societynewspk

جعفر ایکسپریس میں دھماکہ، مسافر خاتون جاں بحق

  • جعفر ایکسپریس میں دھماکہ، مسافر خاتون جاں بحق

چیچہ وطنی (سوسائٹی نیوز)

کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس میں چیچہ وطنی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں 62سالہ خاتون جاں بحق جبکہ دو خواتین اور سات سالہ بچی سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ صدر اللّٰہ دتہ کے مطابق دھماکہ آج صبح 7بجکر 28منٹ پراکانومی کلاس کی بوگی نمبر4 کے باتھ روم میں ہوا.

دھماکہ کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر کام شروع کردیا ہے، زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جہاں ایک زخمی مسافر کی حالت تشویشناک ہے۔

سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلئیر قرار دیکر منزل مقصود کیلئے روانہ کردیا گیا ہے،

آر پی او اور ڈی پی او ساہیوال کی قیادت میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دھماکہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button