سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی،سابق آئی جی سید ابن حسین کا سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)
نامور بیورو کریٹ اور پنجاب پولیس پاکستان ریلویز اور موٹر ویز سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اہم ترین اعلی سکیورٹی خدمات انجام دینے والے سید ابن حسین آج 66برس کے ہوگئے ہیں۔ جنوبی پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث انہوں نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سابق آئی جی پولیس اور ممبر پنجاب پبلک سروس کمشن سید ابن حسین کو ان کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر پولیس سروسز آف پاکستان کی طرف سے مہکتے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور ان صحت و دراز عمری کیلئے دعا بھی کی گئی۔