میلاد النبی کی تقریبات کیلئے مکمل سہولیات اور سیکیورٹی فراہم کی جائے،وفاقی ،صوبائی اور لوکل گورنمنٹ سطح پر بجٹ میں فنڈز مختص کیئے جائیں ۔آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ

میلادا لنبیﷺ کی تمام تقریبات کے لئے مکمل سہولیات و سیکورٹی فر اہم کی جائے اور عیدمیلادالنبی ﷺکے جلوسوں و محافل کو سہولیات کی فراہمی کے لئے وفاقی، صوبائی و لوکل حکومتی بجٹ میں علیحدہ سے فنڈز مختص کئے جائیں،آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ
میلاد منانے والے ہی پاکستان بنانے والے ہیں اور اس ملک میں قیام امن کے ضامن ہیں،صاجزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی
قیام پاکستان سے لیکر اب تک حکومت کی طرف سے تقریبات میلادالنبیﷺ کو اور میلاد منانے والوں کو ہر سطح پر مکمل اور مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، زاہد بلال قریشی، ڈاکٹر اشرف علی قریشی ایڈووکیٹ
پاکستان کی سالمیت کیلئے اہلسنت نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، حاجی احسان الدین قریشی، بابو نفیس احمد انصاری
تقریبات میلاد کو در پیش مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت میلاد فاونڈیشن کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ عبدالحق مجاہد، سید علی رضا گردیزی، علامہ ہدایت اللہ رحمانی
ملتان (سوسائٹی نیوز )
میلاد فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام گزشتہ روز آل پارٹیز کانفرنس “جلوس ہائے میلاد کو درپیش مسائل کے حل کی ضرورت و اہمیت”کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کے سجادہ نشین صاجزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کے سجادہ نشین صاجزادہ قاری ناصر میاںخان نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کو بنانے میں اور پاکستان کے امن کے لیے میلاد منانے والے عاشقان رسولﷺ کا مرکزی کردار ہے، پاکستان کی بقاءاور تحفظ کے لئے نوجوانان اہل سنت نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔
سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی ،سابق ایم پی اے بابو نفیس انصاری نے کہا کہ میلاد جلوسوں کے ذمہ داران کے تحفظات دور کئے جائیں تاکہ میلاد جلوس روٹس پر انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے معروف عالم دین علامہ عبد الحق مجاہد، سید علی رضا گردیزی، قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا کہ میلاد فاونڈیشن پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مسائل کا تدارک کیا جائے ، مفتی منسوب الہی سعیدی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جنوبی پنجاب عزیز الرحمن انصاری، اصغر عباس نقوی نے کہا کہ دیگر مذہبی تہواروں کی طرح ربیع الاول میں بھی حکومتی و انتظامی سطح پر میلاد جلوس روٹس مسائل کے حل کے لیے خصوصی طور پر فنڈ رکھا جائے میلاد جلوسوں میں ہمیشہ کی طرح بھرپور شرکت کریں گے۔
میلاد فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر زاہد بلال قریشی،جنرل سیکرٹری اشرف قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میلاد منانے والے عاشقان رسول ﷺ ہر دور میں نظرانداز کیے گئے ہیں میلاد منانے والوں کو ان کے حق کے مطابق سہولیات نہیں دی گئی ماہ ربیع الاول میں میلاد جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک،سیکیورٹی،صفائی،سٹریٹ لائٹس،طبی امدادی کیمپس سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت اور انتظامیہ خصوصی طور پر فنڈز کا اجراءکرے،جلوس روٹس پر پولیس افسران کی نگرانی میں یکم ربیع الاول سے لیکر 12 ربیع الاول تک جلوس روٹس کے سلسلے میں پولیس اہلکاروں اور ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اسی طرح بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے مقررین نے کہا کہ میلاد فاونڈیشن پاکستان کے قیام سے میلاد منانے والوں میں شعور بیدار ہو چکاہے اور وہ متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پچھلے چند سالوں سے جلوس ہائے میلاد کو سہولیات دینے کا آغاز کیا گیا ہے لیکن یہ سہولیات انتہائی ناکافی ہیں، سرکار د و عالمﷺ کا میلاد جس شایان شان طریقے سے منایا جاتا ہے اسی انداز میں جلوس ہائے میلاد کو سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں ۔۔
علامہ پیر عزیز الرحمن خان قادری، حاجی اقبال عادل، علامہ حامد الرحمن حامدی سلطانی، علامہ عبد الحنان حیدری، میاں عامر محمود نقشبندی نے کہا کہ جلوس ہائے میلاد کے تحفظ اور فروغ کے لئے میلاد فاونڈیشن پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،میلاد جلوسوں کے روٹس مسائل حل کئے جائیں آل پارٹیز کانفرنس میں منظور کی گئی قراردادوں پر سیاسی،مزہبی،وکلاءتجارتی و سماجی شخصیات اور دیگر مسالک کے نمائندوں نے زاہد بلال قریشی کی قیادت میں میلاد فاونڈیشن پاکستان کے تمام مطالبات کی تائید کی اور کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت سمیت ملتان انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلوس ہائے میلاد کے تمام راستوں کو فوری طور پر ٹھیک کیا جائے اور وہاں پر صفائی کا بہترین انتظام کیا جائے ،میلاد جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں،محافل میلاد کی اجازت لینے والوں کے لئے آسانی پیدا کی جائے ۔
کانفرنس سے پیر رفیع اللہ نقشبندی، قاری محمد اسحاق سعیدی ،مہر مبشر صغیر کلاسرہ ایڈووکیٹ، الحاج اشرف علی قریشی ، محمد بلال سعیدی ، غلام مصطفی قریشی ، شیخ اظہر حسین، پیر ڈاکٹر مدنی رضوی ، اقبال یوسف نقشبندی، قاری اعجاز عطاری، صاحبزادہ ریاض نظامی،ملک محمد زاہد،شرافت علی،محمد اشرف جعفری بخاری،حاجی سلیم حامدی اور تاج محمد تاج نے بھی خطاب کیا ۔قاری فیض اسد چشتی،پیر صدام سلطانی،قاری نذیر احمد لوتھڑ،قاری محمد شعبان،محمد الیاس حامدی،ملک جان محمد ایڈووکیٹ،فراز ملک ایڈووکیٹ،سید فاروق حسین شاہ،محمد ملکی قریشی،محمد عمران سلطان،محمد نوید جراح، محمد عامر اقبال قادری،محمد صدیق قریشی،جواد بلال قریشی،خادم حسین چادری،محمد تسلیم قریشی،حمزہ یونس انصاری،محمد عمر یونس،محمد عارف،مشہود قریشی،امان اللہ،سید جاوید علی شاہ،عدنان مصطفی،حافظ محمد عبید،محمد رمضان سعیدی،سید قائم عابدی،محمد رمیز سعیدی،بابر علی،محمد وسیم قادری،میاں عنصر عباس،کامران قریشی،سید سراج علی شاہ،محمد جنید کانفرنس میں شریک تھے۔
ملتان : میلاد فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں صاجزادہ قاری ناصر میاں نقشبندی، زاہد بلال قریشی،علامہ عبد الحق مجاہد،سید علی رضا گردیزی،حاجی احسان الدین قریشی،ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، بابو نفیس احمد انصاری،اصغر عباس نقوی،عزیز الرحمان انصاری،علامہ ہدایت اللہ رحمانی ،علامہ پیر عزیز الرحمن خان قادری، حاجی اقبال عادل، علامہ حامد الرحمن حامدی سلطانی، علامہ عبد الحنان حیدری، میاں عامر محمود نقشبندی،پیر رفیع اللہ نقشبندی، قاری محمد اسحاق سعیدی ،مہر مبشر صغیر کلاسرہ ایڈووکیٹ، الحاج اشرف علی قریشی ، محمد بلال سعیدی ، غلام مصطفی قریشی ، شیخ اظہر حسین، پیر ڈاکٹر مدنی رضوی ، اقبال یوسف نقشبندی، قاری اعجاز عطاری، صاحبزادہ ریاض نظامی،ملک محمد زاہد،شرافت علی،محمد اشرف جعفری بخاری،حاجی سلیم حامدی اور تاج محمد تاج، قاری فیض اسد چشتی،پیر صدام سلطانی،قاری نذیر احمد لوتھڑ،قاری محمد شعبان،محمد الیاس حامدی،ملک جان محمد ایڈووکیٹ،فراز ملک ایڈووکیٹ،سید فاروق حسین شاہ،محمد ملکی قریشی،محمد عمران سلطان،محمد نوید جراح، محمد عامر اقبال قادری،محمد صدیق قریشی،جواد بلال قریشی،خادم حسین چادری،محمد تسلیم قریشی،حمزہ یونس انصاری،محمد عمر یونس،محمد عارف،مشہود قریشی،امان اللہ،سید جاوید علی شاہ،عدنان مصطفی،حافظ محمد عبید،محمد رمضان سعیدی،سید قائم عابدی،محمد رمیز سعیدی،بابر علی،محمد وسیم قادری،میاں عنصر عباس،کامران قریشی،سید سراج علی شاہ،محمد جنید ودیگر شریک ہیں۔