فیصل واوڈا کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم

فیصل واوڈا کی پی ٹی آئی کی رکنیت ختم،انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
فیصل واوڈا کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کردی گئی ،فیصل واوڈا کی جماعتی رکنیت کے خاتمے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی جانب سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ،شوکاز نوٹس میں فیصل واوڈا سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا ،وقتِ مقرر میں جواب جمع نہ کروانے پر ان کی جماعتی رکنیت ختم کردی گئی ہے