وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اپنے عہدے سے مستعفی

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ عہدے سے مستعفی
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں متنازعہ نعرے لگنے کے واقعے کے بعد انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔

وفاقی وزیر اعظم نذیرتارڑ نے صدر پاکستان کو اپنے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ بھیجوا دیا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر وفاقی وزیر کی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہوں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اعظم نذیرتارڈ نے استعفے دینے سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں کانفرنس میں متنازعہ نعرے لگنے پر اظہار افسوس بھی کیا۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکاء کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے۔ ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں
— Azam Nazeer Tarar (@AzamNazeerTarar) October 24, 2022
مستعفی ہونے سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکا کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے کہ ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔