crossorigin="anonymous"> پاکستان اگر آج خوراک کی قلت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتاہے تو اس کی وجہ ہیبر بش اور ایف ایف سی ہیں۔ منیر شاہین کا عالمی فرٹیلائزر ڈے پر خطاب - societynewspk

پاکستان اگر آج خوراک کی قلت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتاہے تو اس کی وجہ ہیبر بش اور ایف ایف سی ہیں۔ منیر شاہین کا عالمی فرٹیلائزر ڈے پر خطاب

 ملتان (سوسائٹی نیوز)

فوجی فرٹیلائزر کیجانب سےعالمی فرٹیلائزر ڈے کے حوالے سے ابن سینا ھسپتال کے بالمقابل فرٹیلائزر لیبارٹری کی بلڈنگ میں تقریب منعقد کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تقریب میں کاشتکار فاونڈیشن پاکستان کے بانی منیرشاہین اور تحصیل ملتان کے دیگرعہدیداروں کو مدعو کیاگیا , تقریب میں ایف ایف سی کے ذونل ہیڈ میاں ذکاالدین نے فوجی فاونڈیشن اور فوجی فرٹیلائزر بارے بریفنگ دی اور کہا کہ فوجی فرٹیلائزر کسانوں کے رفاعی ادارے کے طور پر کام کررہاہے لیاقت علی واہلہ فارم ایڈوائزری مینجر نے فاونڈیشن کے کسانوں کو خوش آمدید کہا اور کھادوں کے مناسب استعمال کی اھمیت پر پریزنٹیشن دی ۔اس موقع پر ایف ایف سی کے ریجنل سیلز ہیڈ فیصل محمود اور زرعی ماہر محمد طیب بھی موجود تھے ۔

کاشتکار فاؤنڈیشن کے بانی منیرشاہین نے ایمونیا کے موجد سائینسدان ہیبر بش کو انسانیت کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگر آج خوراک کی قلت سے ٹمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو اس کی وجہ ہیبر بش اور ایف ایف سی ہیں کیونکہ ایف ایف سی اس وقت پاکستان میں نائیٹروجن کی 50 فیصد ضرورت کوپورا کررہی ہے۔

بعدازاں کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی اور لیبارٹری کا وزٹ کیاگیا بانی کاشتکار فاؤنڈیشن منیرشاہین اور ایف ایف سی کی ٹیم جس میں محمد طیب ، لیاقت علی واہلہ ، فیصل محمود اور محترم میاں ذکاالدین سمیت سب نے مل کر کیک کاٹا اور زراعت کی بہتری کیلئے دعا کی گئی تقریب میں کاشتکار فاونڈیشن کیطرف سے صدر تحصیل ملتان چوہدری محمد آصف ، جنرل سیکرٹری چوہدری اللہ رکھا ،چوہدری امجد علی، میاں غلام عباس ،چوہدری عبدالخالق چدھڑ،  مہر لیاقت علی ، چوہدری محمدیوسف، چوہدری سعیدسنگھیڑا،چوہدری مرتضی سنگھیڑا شریک ہوئے ۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button