crossorigin="anonymous"> وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل مستعفی،استعفی نواز شریف کے حوالے کر دیا - societynewspk

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل مستعفی،استعفی نواز شریف کے حوالے کر دیا

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے استعفیٰ نوازشریف کے حوالے کردیا

لندن(سوسائٹی نیوز)

مسلم لیگ ن کی قیادت نے اسحاق ڈار کو اگلا وزیر خزانہ بنانے کیلئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے انہوں نے اپنا استعفیٰ نواز شریہف کئے حوالے کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی لندن میں ن لیگی قیادت سے اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ کو مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی زیرصدارت اہم پارٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و قومی صورتحال پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے گئے جس کے تحت وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفیٰ نوازشریف کے حوالے کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت آپ کی امانت تھی، آپ نےہی وزیر بنایا تھا، 4ماہ میں اپنی بھرپورصلاحیت سے کام کیا، پارٹی اورملک سے وفاداری نبھائی۔

نوازشریف نے مشکل ترین حالات میں ذمہ داریاں نبھانے پر مفتاح کی کوششوں کو سراہا ۔اجلاس کے شرکا نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق حکومت کی لگائی معاشی تباہی کی آگ موجودہ حکومت کو بجھانا پڑی۔

اجلاس میں نوازشریف اور شہبازشریف نے سینیٹراسحاق ڈارکو نیا وزیرخزانہ بنانے کیلئے نامزد کردیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل، ملک احمدخان، احد چیمہ اور دیگر نے شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button