crossorigin="anonymous"> مشکل وقت میں سیلاب زدگان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،مخیر حضرات اور قوم سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عطیات کی اپیل کرتا ہوں۔ میاں محمود الرشید - societynewspk

مشکل وقت میں سیلاب زدگان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،مخیر حضرات اور قوم سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عطیات کی اپیل کرتا ہوں۔ میاں محمود الرشید

ملتان (سوسائٹی نیوز)

صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے خصوصی طور پر ڈیرہ غازی خان بھیجا ہے۔عمران خان جلد ڈیرہ غازی خاں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے آرہے ہیں۔ماضی کی نسبت رواں سیلاب کی تباہ کاریاں ہولناک ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات محمود الرشید نے ڈیرہ غازیخان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے بعد ملتان آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری، پی ٹی آئی رہنما اعجاز جنجوعہ بھی س موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب کے دونوں مراحل میں 6 سو سے زائد دیہات تباہ ہوئے۔9 لاکھ ایکٹر رقبہ زیر آب اور فصلیں تباہ ہوئیں۔ساڑھے 3 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے۔سیلاب سے 44 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 70 فلڈ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

راشن اور امدادی سامان بھی پہنچایا جارہا ہے۔جانوروں کی ویکسین کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔جانوروں کی ویکسینیشن کیلئے 11 کیمپ لگائے گئے ہیں۔صوبائی وزیر محمود الرشید نے مزید کہا کہ پانی اترنے تک مقامی لوگوں کو کیمپوں میں رکھا جائے گا۔

کوہ سلمان کے اوپر تیز بہاؤ سے راستے اور آبادیاں متاثر ہوئیں ۔پاک فوج اور متعلقہ اداروں نے بھی معاونت فراہم کی ہے۔ہیلی کاپٹر بھی فلڈ ریلیف مشن میں شامل ہوئے ہیں ۔کل تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال لیا جائے گا ۔محمودالرشید کا کہنا تھا کہ 30 ہزار ٹینٹ تقسیم کئے گئے جو کہ کم ہیں۔ان میں سینکڑوں لوگ مقیم ہیں۔ٹینٹ کی تعداد بڑھانے بارے احکامات دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور قوم سے اس سانحے میں عطیات کی اپیل کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی 5 ارب کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ہنگامی صورتحال کے باعث امدادی سرگرمیوں کو بروقت شروع کرنے میں دشواری پیش آئی ۔محمودالرشید نے کہا کہ سیلاب زدگان کے جانی و مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔فصلوں اور دیگر املاک کے نقصان کا تخمینہ شروع کردیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ مختلف چھوٹے ڈیموں کیلئے فنڈنگ کی گئی تھی۔سیلاب میں ان ڈیموں بارے انکوائری بھی کروائی جائے گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button