پہلی بار ماں کے رحم میں موجود بچے کے دماغ کا آپریشن کیا گیا

پہلی بار ماں کے رحم میں موجود بچے کے دماغ کا آپریشن کیا گیا
بوسٹن(سوسائٹی نیوز)
امریکہ کے ایک ہسپتال میں ایک بچی جو ابھی تک پیدا بھی نہیں ہوئی تھی، اسکے دماغ کا آپریشن کیا گیا۔
بچی کے دماغ میں خون کی نالیوں کا مسلہ تھا (VOGM)۔ جس سے دماغ میں خون کی نالی پھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے جس سے بچی کے دماغ کے مخصوص حصے میں خون بھر سکتا تھا، اور دماغ کو نقصان پہنچنے کا خطرہ تھا، ساتھ ہی دل اور سانس کے مسائل پیش آسکتے تھے۔ یہ بیماری جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی تھی۔ یہ مسلہ پیدائشی ہوتی ہے جس کی عین وجہ تو معلوم نہیں مگر اس کا تعلق جینیات سے سمجھا جاتا ہے۔
اسی سال، 15 مارچ 2023 کو اس بچی کو رحم کے اندر ہی سرجری کے عمل سے گزارا گیا۔ اس دوران ماں کو بھی ہوش میں رکھا گیا بس اسکے جسم کا نچلا حصہ سن کیا گیا۔ ماں کے ساتھ ساتھ بچی کو بھی پین کلر انجیکشن دیا گیا۔
آپریشن کے لیے سوئی کو رحم کے اندر اور پھر بچی کی کھوپڑی کے اندر داخل کرکے اسکے دماغ میں عین نقص کی جگہ پر پہنچانے میں الٹراساؤنڈ نے بڑا اہم کردار ادا کیا۔ ڈاکٹرز نے سوئی اور بچی کی ساری پوزیشن اور حرکت الٹرا ساؤنڈ کے ذریعے دیکھی۔
رحم میں موجود بچے کی سرجری (in utero surgery/ fetal surgery) پہلے بھی کی جا چکی ہے، لیکن دماغ جیسے اہم اور نازک عضو کا ایسا آپریشن پہلی بار کیا گیا ہے۔
پیدائش کے بعد بچی نارمل اور صحت مند ہے۔