انجمن تاجران معصوم شاہ روڈ ملتان کی یونین کی تشکیل

ملتان (سوسائٹی نیوز )
انجمن تاجران معصوم شاہ روڈ کے تاجروں کا مشاورتی اجلاس گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں معصوم شاہ روڈ کے تاجروں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔ اس موقع پر تما م تاجروں کی مشاورت سے ایک ایسی یونین تشکیل دی جو کچھ عر صہ کے لئے کام کر یں گی اور اگر اس یونین نے تاجروں کے مسائل حل کرسکے گی تو یہ کام کرتی رہے گی اگر اس یو نین نے تاجروں کے مسائل حل نہ کیے تو پھر اس ختم کر دیا جائے گا۔
اس یونین میں سر پر ست اعلی محمد صد یق ،چیئر مین شیخ الجبار قر یشی ،صدر ملک اکرم باؤ جی ،نا ئب صدر ریئس احمد ،نائب صدر نادر خان ،نا ئب صدر شجا ع الدین ،نائب صد ر رانا شاکر ،نائب صدر الطاف احمد ،نائب صدر چوہدری عمران ،جنرل سیکر ٹری رانا خرم ،سیکر ٹری نشر واشاعت رانا سہیل ،خزانچی محمد وکی ،اور چیئر مین مجلس عاملہ خصر حیات کو نامزد کیا گیا اس موقع پر تمام عہدیداروں کو تاجروں نے پھول کے ہار پہنا ئے۔
ملتان۔انجمن تاجران معصوم شاہ روڈ کے نامزد سر پر ست اعلی محمد صد یق ،چیئر مین شیخ الجبار قر یشی ،صدر ملک اکرم باؤ جی ،نائب صدر ریئس احمد ،نائب صدر نادر خان ،نا ئب صدر شجا ع الدین ،نائب صد ر رانا شاکر ،نائب صدر الطاف احمد ،نائب صدر چوہدری عمران ،جنرل سیکر ٹری رانا خرم ،ودیگر عہدیدار کا تاجروں کے ہمراہ گروپ فوٹو