crossorigin="anonymous"> عمران خان سے سابق امریکی خاتون سفارتکار رابن رافیل کی ملاقات - societynewspk

عمران خان سے سابق امریکی خاتون سفارتکار رابن رافیل کی ملاقات

“عمران خان سے سابق امریکی خاتون سفارت کار  رابن رافیل کی ملاقات”

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق خاتون امریکی سفارت کار رابن رافیل نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان سے رابن رافیل کی ملاقات بنی گالا میں ہوئی جس میں سینیٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رابن رافیل امریکاکی سابق سفارتکار اور سی آئی اے تجزیہ کار اور لابیسٹ ہیں اور وہ 1993 میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جنوبی و سطی ایشیائی امور تھیں۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری بھی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کر چکے ہیں اور ان کی ملاقات 8 ستمبر کو امریکی سفارت خانہ میں ہوئی تھی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button