سابق ہاکی اولمپین منظور جونیئر کا انتقال،میت دو گھنٹے تک ہسپتال بل کی وجہ سے روک لی گئی۔ لواحقین

سابق ہاکی اولمپئن منظورجونئیرکا انتقال ،میت دو گھنٹے تک ہسپتال کے بل کی وجہ سے روک لی گئی،لواحقین
لاہور(سوسائٹی نیوز)
ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کو آج صبح چھ بجے اچانک دل کی شدید تکلیف کے باعث لاہور کے شالیمار اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چونسٹھ سالہ ہاکی لیجنڈ اولمپیئن کو پہلے ہی تین اسٹنٹ ڈالے جا چکے تھے۔
اولمپیئن منظور حسین جونیئر نے 1984 میں لاس اینجلس اولمپکس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا جب کہ آپ 1978 اور 1982 کی فاتح ٹیم کا بھی حصّہ رہے۔
حکومت پاکستان نے ہاکی کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں منظور جونیئر کو 1984 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کےدرجات بلند کرے اور مرحوم کےاہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنےکی ہمت دے۔
اولمپئن منظورحسین جونیئرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کےقریبی دوست تھے۔
“نجی اسپتال نے منظور جونیئرکی میت 2 گھٹنے بل کی وصولی تک روکے رکھی، لواحقین”
لاہور کے نجی اسپتال نے اولمپیئن منظور جونیئرکی میت 2 گھٹنے بل کی وصولی تک روکے رکھی اور 4 لاکھ وصول کرنے کے بعد لواحقین کو میت لے جانے کی اجازت دی گئی۔ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر دل کے دورے کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکےلواحقین کے مطابق نجی اسپتال نے 4 لاکھ روپے وصول کرکے منظور جونیئر کی میت حوالے کی ہے۔
لواحقین کا کہنا تھاکہ منظور جونیئر کا جسد خاکی 2 گھنٹے تک اسپتال میں پڑا رہا، اسپتال انتظامیہ کو پیسے دینے کا وعدہ کرکے باڈی دینےکا کہا تھا لیکن اسپتال انتظامیہ نے کوئی بات نہ سنی۔
لواحقین نے بتایا کہ بینکوں سے پیسے لانے میں وقت لگتا ہے اور میت 4 لاکھ روپے وصول کرکے حوالے کی گئی۔
اولمپیئن منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے، انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا۔
منظور جونیئر 1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے، 1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے جہاں انہوں نے6 جرمن ڈیفنڈر کو ڈاج کرکے گول اسکور کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا