ملتان آرٹس کونسل :مصنف یعقوب سید کا ڈرامہ بابل کا آنگن کتنا پیارا،آج سے فری نمائش شروع

ملتان (سوسائٹی نیوز)
ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تین روزہ فری فیملی ڈرامہ بابل کا آنگن کتنا پیارا کی نمائش آج ہوگی۔آس ڈرامہ کے مصنف یعقوب سید ،ہدایت کار اقبال وکی معاون اختر علی اختر، میک اپ مین اعجاز حسین ہیں۔جبکہ فنکاروں میں سنبل خان ،انیلا علی، آسیہ ملک، ایشا جان،پشپا فری، شیر محمد اعوان،فہداعوان، سکندر بھٹہ، حمیداداس، ندیم ملک، بابا سکھی،کوثر بھٹی اور سفیان سید شامل ہیں۔
دریں اثناء ہفتہ کی شب ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے ڈرامہ کی سینسر ریہرسل چیک کرنے کے بعد ڈرامہ نمائش کی اجازت دیتے ہوئے پوری ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔