سائیکوپ اور قرشی فاونڈیشن کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ

میرہزارخان(سوسائٹی نیوز)
سماجی تنظیم سائیکوپ اور قرشی فاونڈیشن کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا سیلاب متاثرین کی بھر پور امداد کر کے قرب الٰہی حاصل کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائیکوپ ام کلثوم سیال نے سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عامر باٹ, قرشی پاکستان سے حکیم عبدالرحمان اور سویر احمد خان کے ہمراہ قرشی فاؤنڈیشن کے تعاون سے جتوئی کے نواحی علاقے بستی ککیہ لنڈی پتافی کے 200 سیلاب متاثرین کو فری میڈیکل کیمپ میں ادویات دی گئیں۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں پوری قوم سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کر رہی ہے جو کہ لائق تحسین ہے اور اس عمل میں سماجی تنظیم سائیکوپ بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انسانی جذبہ کے تحت سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قبل تونسہ شریف کے سینکڑوں خاندانوں میں خوراک تقسیم کی گئی اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اب جتوئی کے نواحی سیلاب زدہ مواضعات میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے انشااللہ سیلاب متاثرین کی مدد کا یہ سلسلہ انکی بحالی تک جاری رہے گا اور سیلاب متاثرین کو کسی بھی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑا جائیگا انہوں نے کہا انسانیت کی خدمت کی زندگی کی معراج ہے اور ہمیں انسانوں کی بے لوث خدمت کرنی چاہئے