crossorigin="anonymous"> جنرل باجوہ کو توسیع دی جائے,اینٹی امریکن نہیں ہوں،عدالت میں بولنے کا موقع دیا جاتا تو شاید معافی مانگ لیتا۔عمران خان کا کامران خان کو انٹرویو - societynewspk

جنرل باجوہ کو توسیع دی جائے,اینٹی امریکن نہیں ہوں،عدالت میں بولنے کا موقع دیا جاتا تو شاید معافی مانگ لیتا۔عمران خان کا کامران خان کو انٹرویو

“جنرل باجوہ کو توسیع دی جائے” عمران خان کی کامران خان کو انٹرویو میں تجویز

اسلام آباد ( سوسائٹی نیوز) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ آرمی چیف کو اس وقت تک توسیع دینے کی بات کی ہے جب تک نئے الیکشن کے نتیجے میں نئی حکومت منتخب نہیں ہوجاتی

کامران خان کے مطابق انہوں نے عمران خان کا انٹرویو کیا جس میں مختلف موضوعات پر بات ہوئی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ الیکشن سمیت ہر موضوع پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

کامران خان کے مطابق توہین عدالت کیس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں بات کرنے کی اجازت دی جاتی تو شاید وہ معافی مانگ لیتے۔امریکی حکام اور با اثر لوگوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو عمران خان نے کہا کہ وہ اینٹی امریکن نہیں ہیں۔

کامران خان کا کہنا تھا کہ نومبر کے آخر میں جنرل قمر جاوید کی ریٹائرمنٹ ہے، اس حوالے سے عمران خان کہتے ہیں کہ منتخب حکومت آئے تو نئے آرمی چیف کا انتخاب کیا جائے ، تب تک موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دی جائے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button