ان شاء اللہ پاکستان کو میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف ہی معاشی بھنور سے نکالیں گے،پارٹی کارکنوں پر فخر ہے۔ حمزہ شہباز کی سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ اور آصف رجوانہ سے ملاقات میں اظہار خیال

ملتان(سوسائٹی نیوز )
سابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور مسلم لیگی رہنما ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ن پارٹی آفس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملک رفیق رجوانہ نے کہا کہ پارٹی ورکرز ہمارا سرمایہ ہیں جو ہمارے ساتھ چٹان کی طرح مضبوط کھڑے ہیں۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں بھی اپنے پارٹی ورکرز پر فخر ہے انشااللہ پاکستان کو میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں معاشی بھنور سے نکالیں گے عمران خان کی جھوٹ اور یوٹرن کی سیاست ناکام ہو گئی۔ آرمی چیف کی تقرری آئین او رقانون کے مطابق احسن طریقے سے سرانجام پائی اور اس معاملے میں نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست بری طرح ناکام ہوئی۔
اس دوران ٹکٹ ہولڈر پی پی 214 ملک آصف رفیق رجوانہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشااللہ اچھا وقت بھی آئے گا آپ لوگ اپنے حلقوں میں اپنی رابطہ مہم کو جاری رکھیں۔
ملتان۔ سابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ اور مسلم لیگی رہنما ملک آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ پارٹی آفس لاہور میں ملاقات کر رہے ہیں۔