سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیراہتمام ایس بی پی انٹر بینکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022ء کا آغاز

ملتان(سوسائٹی نیوز)
سٹیٹ بنک آف پاکستان کے زیراہتمام ایس بی پی انٹر بینکس گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2022ء سپورٹس کمپلیکس ملتان پر شروع ہو گیا۔

چیف منیجر سٹیٹ بنک ملتان جاوید اقبال مارتھ نے رنگا رنگ تقریب میں افتتاح کیا۔ تقریب میں ایونٹ میں شریک بنکس ٹیموں کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منیجر جاوید اقبال مارتھ نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد بنکس ایمپلائز کو روز مرہ پیشہ وارانہ معمولات سے ہٹ کر تفریح اور صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے بنکوں کے درمیان ہم آہنگی میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔
بعد ازاں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں میزان بنک نے نیشنل بنک کو 10وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ میں نیشنل بنک 58رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ۔میزان بنک نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا ۔فاتح ٹیم کے کپتان محمد احمد کا جارحانہ 47رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔شکست دے دی۔
دریں اثناء لیگ بنیاد پر کھیلے جانیوالے ایونٹ میں 16بنکسں کی ٹیمیں شریک ہیں ان بنکوں میں میزبان سٹیث ںنک۔ نیشنل سیونگز۔ ایچ بی ایل۔ فیصل بنک۔ مییزان بنک۔ یوںی ایل۔ بنک الحبیب۔۔ ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بنک۔ سنیری بنک۔ بنک الفلاح۔ پنجاب بنک ۔ نیشنل بنک۔ یو بنک۔ موبلنک بنک حبیب میٹرو بنک اور بنک اسلامک شامل ہیں۔فائنل میچ 28اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔