crossorigin="anonymous"> گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا دورہ امریکہ - societynewspk

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا دورہ امریکہ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا دورہ امریکہ

تحریر: سید علی عمران سہروردی/سوسائٹی نیوز

سندھ کے عوامی گورنر کامران خان ٹیسوری کے دورہ امریکہ کے موقع پر امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے اُن کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فِل راموس بھی شریک ہُوئے،

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فِل راموس کے درمیان تفصیلی بات چیت کے بعد سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا،                                                                                                                                                                                                                                                                                        سندھ اور نیویارک کو جڑواں اسٹیٹ قرار دینے کی وجہ اِن دونوں کا ساحلی شہر اور تجارتی مراکز ہونا ہے اور تیسری مشترک وجہ کراچی اور نیویارک میں یہ ہے کہ کراچی کو پاکستان اور نیویارک کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا دارالخلافہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے،

سندھ گورنر ہاؤس کے ترجمان سلیم خان کے مطابق نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کا وفد اس ضمن میں بہت جلد صوبہ سندھ کادورہ کرے گا اس کے بعد دونوں اسمبلیوں میں سندھ اور نیویارک کو سسٹر اسٹیٹس بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی،

ذرائع کے مطابق سسٹر اسٹیٹس بننے کے بعد سندھ اور نیویارک کی جامعات، اسپتالوں اور تحقیقی اداروں کے مابین قریبی تعاون فروغ پائے گا، اس سے نہ صرف طالب علم وفود کا تبادلہ ہوگا بلکہ ذہین طالب علموں کے لئے اسکالرشپس کا راستہ بھی ہموار ہوگا،

اس سے قبل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اعزاز میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رکن ڈاکٹر آصف محمود اور پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن (پاپا) کی جانب سے دو الگ الگ مقامات پر واشنگٹن ڈی سی میں استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی، امریکن پریس ایسوسی ایشن کے اراکین اور مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

ڈاکٹر آصف محمود ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رکن ہیں اور کانگریس کے انتخابات میں بھی حصہ لے چکے ہیں وہ امریکی نائب صدر کٙمٙلا ہیرِس اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے قریبی ساتھی شمار کئے جاتے ہیں اس دوران پاک امریکہ تعلقات، پاکستان کی مجموعی صورتحال، سرمایہ کاری کے مواقعوں، اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مسائل اور اُن کے کردار، پاکستانی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے امریکہ میں اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقاریب پر تمام اکابرین کا شکریہ ادا کیا، اور شُرکاء سے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے،

اوورسیز پاکستانی قوم کا ناقابل فراموش اثاثہ ہیں، صوبہ کی ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے،

ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ مردم شماری سے وسائل میں مناسب حصہ مل سکتا ہے،

جاری مردم شماری پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات ہیں جن پر باہمی مشاورت جاری ہے،

ایک اور سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہا ہوں،

باوثوق ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ترکیہ اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی دعوت پر امریکہ اور ترکیہ کے دورے پر گئے ہیں جہاں گورنر سندھ آئی ٹی ٹریننگ کے لیپ ٹاپ کے لئے امریکہ میں مختلف کمپنیوں سے ملاقات کریں گے اور اس موقع پر وہ مخیر حضرات سے طاقتور پاکستان پروگرام کے لئے تعاون کی درخواست بھی کریں گے،

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button