گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
لاہور (سوسائٹی نیوز)
گورنر پنجاب نے وفاقی حکومت، لیگی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ نے مقررہ وقت تک ایوان سے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا، بادی النظر میں وزیر اعلیٰ کو ایوان کی اکثریت حاصل نہیں رہی جس کے باعث انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جارہا ہے۔ گورنر نے نئے وزیر اعلی کے انتخاب تک چوہدری پرویز الہی کو کام کرنے کی ہدایت کی۔