حاجی غلام علی گورنر خیبر پختونخواہ نامزد

حاجی غلام علی گورنر خیبر پختونخواہ نامزد
اسلام آباد/پشاور (سوسائٹی نیوز)
وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا نامزد کیا ہے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس سے حاجی غلام علی کی تعیناتی کی سمری صدر کو ارسال کی گئی ہے۔

حاجی غلام علی مارچ 2009 سے 2015 تک سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
تجارت اور صنعت کے شعبے میں حاجی غلام علی کی خدمات کو سراہتے ہوئے صدر پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔
شہباز شریف کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان اپریل میں گورنر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد حاجی غلام کو نامزد کیا گیا ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد حاجی غلام علی گورنر کے پی تعینات ہوں گے۔
حاجی غلام علی جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں ان کے بیٹے زبیر علی ضلع ناظم پشاور منتخب ہوئے تھے۔