حسنین بہادر دریشک کا استعفی منظور نہیں کیا،وہ بطور صوبائی وزیر اپنی ذمہ داریاں پوریاں کرتے رہیں گے۔ چوہدری پرویز الہی

حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور نہیں کیا، بطور صوبائی وزیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے:چودھری پرویز الٰہی
لاہور(سوسائٹی نیوز)
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حسنین بہادر دریشک میری کابینہ کے قابل وزیر وں میں سے ایک وزیر ہیں۔حسنین بہادر دریشک میرے لیے ویسے ہی ہیں جیسے مونس الٰہی ہیں۔حسنین بہادر دریشک کی پرفارمنس بہت اچھی ہے۔بطور صوبائی وزیر اپنے محکمہ کو بڑے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔انشا ء اللہ،حسنین بہادر دریشک بطور صوبائی وزیر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔