آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات کبھی نہیں کی،ستمبر میں ہی حکومت کیخلاف کال دوں گا۔ عمران خان

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات کبھی نہیں کی، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات کبھی نہیں کی، آرمی چیف کی تعیناتی نئے الیکشن تک مؤخر کرنے پر بات کی۔
عمران خان نے بنی گالا میں صحافیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ ستمبر میں حکومت کے خلاف کال دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، احتجاج کی کال زیادہ دور نہیں رواں مہینے ہی دوں گا۔