سیلاب متاثرین کی مدد ہر فرد کی قومی ذمہ داری ہے۔ چوہدری ذوالفقار انجم

ملتان (سوسائٹی نیوز)
معروف صنعتکار وچیئرمین ایس ایم فوڈز وولکا فوڈزانٹرنیشنل چوہدری ذوالفقار علی انجم نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد ہر فرد کی قومی ذمہ دار ہے۔ متاثرین کے ریلیف کے لیے میں اور میرا ادارہ بھر پور اقدامات اٹھارہے ہیں۔سماجی اداروں کی متاثرین سیلاب کے حوالے سے امدادی سرگرمیاں نہ صرف حوصلہ افزاء ہیں بلکہ ریلیف کی اس جدوجہد کو مزید تیز کیا جانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رہنما وکوآرڈینیٹر سول سوسائٹی فورم،صدر شعور ترقیاتی تنظیم شاہد محمود انصاری سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔جبکہ اس سول سوسائٹی فورم کے جنرل سیکرٹری چوہدری منصور احمد ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے۔
اس موقع پر شاہد محمود انصاری نے فلڈ ریلیف کمپین کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم اور سول سوسائٹی کے دیگر ادارے میدان عمل میں ہیں اور ریلیف کے کاموں کو تیز سے تیز تر کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم کے اراکین جنوبی پنجاب کے مختلف علاقہ جات میں جاکر متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
چوہدری علی انجم نے مزید کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پوری قوم پر ایک امتحان کی کیفیت ہے۔اس تمام تر صورتحال میں ہمیں حوصلے بلند رکھتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہنا چاہے۔جہاں دیگر مخیر حضرات ریاستی ادارے ریلیف کی سرگرمیوں میں بڑپ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں وہاں پر میرے ادارے ایس ایم فوڈز وولکا فوڈز انٹرنیشنل بھی ریلیف کی سرگرمیوں کو مشن کے طور پر سرانجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ متاثرین سیلاب کو اس مشکل وقت سے نکالیں۔اور وہ دوبارہ سے اپنی معمول کی زندگی پر واپس آسکیں۔
سماجی رہنما و کوارڈینیٹر سول سو سائٹی فورم شاہد محمود انصاری معروف صنعت کار و چیرمین ایس ایم فوڈز۔ وولکا فوڈز انٹر نیشنل چوہدری ذوالفقار علی انجم سے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی ملاقات کر رہے ہیں جنرل سیکر ٹری چوہدری منصور احمد ایڈووکیٹ بھی موجود ہیں