crossorigin="anonymous"> وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے "نادرا بائیکر سروس" کا افتتاح کر دیا - societynewspk

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے “نادرا بائیکر سروس” کا افتتاح کر دیا

وزیر داخلہ نے “نادرا بائیکر سروس” کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ” نادرا بائیکر سروس” کا افتتاح‌ کردیا.

وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ نے نادرا ہیڈ‌ کوارٹر کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے انہیں‌ “بائیکر سروس” اور دیگر نئی شروع ہونے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی.

چئیر مین نادرا نے سیلاب زدہ علاقوں میں نادرا دفاتراور ملازمین کو پیش آنے والے نقصانات کے بارے میں وزیر داخلہ کوآگاہ کیا۔

وزیر داخلہ نے نادرا بائیکر سروس شروع کرنے پر چیئرمین نادرا اور ان کی ٹیم کو مبارک باد بھی پیش کی.

رانا ثنا اللہ نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ نادرا رجسٹریشن سینٹرز کو ملک کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز تک پھیلایا جائے اور تمام صوبوں بڑے قصبوں میں نادرا رجسٹریشن کے لیے اسمارٹ سہولیات کا انتظام کیا جائے۔

Inaugurated a public welfare program “Nadra Biker Service” on my visit to Nadra headquarters today where I was briefed about the initiatives that are being undertaken for the facilitation of the public. I congratulate Chairman Nadra and his team on the initiation of this project. https://t.co/zANCX88o5V

 

— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) September 1, 2022

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا بائیکر سروس ایک بہترین سہولت ہے اس کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلایا جائے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے

انہوں‌ نے مزید کہا کہ نومولود بچوں کی رجسٹریشن کے لیے خودکار نظام قائم کیا جائے.

چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ نادرا بائیکرز صارف کو ان گھر پر نادرا سہولیات فراہم کرنے والے والی سروس ہے جو شناختی دستاویز اور رجسٹرین کے تمام ترعمل کو انجام دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیکر سروس کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس سروس کو جلد ہی ملک کی تمام تحصیلوں‌ تک پھیلا دیا جائے گا.

نادرا بائیکر سروس کے ذریعے خواتین رجسٹریشن افسران بھی سکوٹیز کا استعمال کرکے صرف خواتین کی ان کے گھروں پر رجسٹریشن کریں گی: @ReplyTariq

شہری نادرا ویب سائٹ https://t.co/f2v1ccrXyv، موبائل ایپ یا نادرا کال سینٹر نمبر 1777 یا 111786100(051) کے ذریعے یہ سروس حاصل کرسکتے ہیں۔

3/3 pic.twitter.com/2rdX5V03lQ

 

— NADRA (@NadraPak) September 1, 2022

طارق ملک نے بتایا کہ شہری اس سروس سے ویب سائٹ، موبائل ایپ اور نادرا کال سینٹر کے ذریعے مستفید ہوسکیں گے اور اس کے ذریعے اپلائی کیے گئے شناختی کارڈ درخواست دہندہ کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button