crossorigin="anonymous"> میں بڑا خطرناک ہوں سب کیلئے،سمجھ گئے ہو ناں۔ عمران خان - societynewspk

میں بڑا خطرناک ہوں سب کیلئے،سمجھ گئے ہو ناں۔ عمران خان

میں بڑا خطرناک ہوں سب کے لیے سمجھ گئے ناں، عمران خان

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بڑاخطرناک ہوں سب کے لیے سمجھ گئے نا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑاخطرناک ہوں سب کےلیےسمجھ گئے نا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف چور اور بانی ایم کیوایم دہشت گرد سے میرا موازنہ نا کرو۔

صحافی نے سوال کیا خان صاحب آج کتنے خطرناک ہوں گےآپ؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جواب دیا بہت بہت۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں کی جانب سے پوچھا گیا کہ خبریں آ رہی ہیں سابق امریکی سفارت کار سے ملاقات ہوئی جس پر عمران خان نے کہا کہ پتا نہیں اور بھی کیا کیا خبریں ہیں۔

نواز شریف اور الطاف حسین کے بعد عمران خان مائنس سے متعلق سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف چور سے اور الطاف حسین ایک دہشت گرد سے میرا موازنہ نہ کرو۔صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ خان صاحب آج کتنے خطر ناک ہوں گے؟ جس پر انہوں نے صرف ’بہت، بہت‘ کہا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا تھا کہ حکومت آپ کو گرفتار کرنے کا پلان بنارہی ہے، جس پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ گرفتار کرنے کی کوشش تو بڑی دیر سے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی بات سماعت کے بعد کروں گا، میں نہیں چاہتا کہ کوئی غلط ٹکر چل جائے، بعد میں بات کروں گا ، جیل میں جاکر اور خطرناک ہو جاؤں گا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button