عوام جلد جان جائیں گے کہ کرپٹ،ملک دشمن اور معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ جلد وطن واپس آ کر کارکنوں سے ملوں گا۔ میاں نواز شریف

عوام جلد جان جائیں گے کہ کرپٹ،ملک دشمن اور معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟
جلد وطن واپس آ کر کارکنوں سے ملوں گا۔
میاں نواز شریف
ملتان ( سوسائٹی نیوز )
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ ن ملتان شہر کے نائب صدر چوہدری وسیم اکرم میو نے ان سے لندن میں ملاقات کی اور انہیں ملتان کی تنظیمی و سیاسی صورتحال اور pp217کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے حالات و واقعات تفصیلا بیان کئے ۔
میاں محمد نواز شریف نے چوہدری وسیم اکرم میوسے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے ملکی سیاست ومعیشت کو تباہ کرکے عوام میں بدتمیزی اور بد اخلاقی کی سیاست کو فروغ دیا جو کسی صورت عوامی مفاد میں بہتر نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان پرعدم اعتماد کرکے کر کے حکومت حاصل کرنے کی بجائے الیکشن میں جانے کا مشورہ دیا تھا مگر اتحادیوں کے اصرارپر ایسا کیا کیونکہ ملک بچانے کے بعد ہی ہم سیاست کرسکیں گے ۔
میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ آٹھ سال سے عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے راہ فرار اختیار کررہے تھے عوام جلد جان جائیں گے کہ کرپٹ ملک دشمن اور معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟
انہوں وسیم اکرم میو کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان سے ملنے لندن آئے اور کہا کہ وہ جلد وطن واپس آ کر کارکنوں سے ملیں گے وہ وطن واپسی اور کارکنوںسے ملاقات کے لیے بے چین ہیں ر