crossorigin="anonymous"> آئی سی سی نے بابر اعظم کو بادشاہ بابر کا خطاب دیدیا - societynewspk

آئی سی سی نے بابر اعظم کو بادشاہ بابر کا خطاب دیدیا

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہی حکمرانی کا تاج بابر اعظم کے سر پر سج گیا

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج پاکستان اور بھارت کے مابین ہائی وولٹیج مقابلے سے قبل ہی آئی سی سی نے قومی کپتان بابر اعظم کے سر پر تاج سجا دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں بادشاہ کی طرح تاج پہنے اور کرکٹ کے بلے کو تلوار کی صورت ہاتھ میں لیے دکھایا گیا ہے جس کے اوپر انگریزی میں بادشاہ بابر لکھا ہوا ہے۔

ٹوئٹ میں آئی سی سی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ بابر اعظم کی حکمرانی میں پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں کیسی کارکردگی رہے گی؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اکاؤنٹ پر اس تصویر کو اب تک ہزاروں لوگ پسند کر چکے ہیں اور بابر اعظم کی تصویر اور پوچھے گئے سوال پر لوگ اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اہم ترین میچ میلبرن میں شیڈول ہے۔

The Badshah

How will Pakistan fare in #T20WorldCup 2022 under Babar Azam’s rule? pic.twitter.com/KWHtg3tvCs

— ICC (@ICC) October 22, 2022

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button