وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کمشیر میں حق خود ارادیت کی جدوجہد نے نئی کروٹ لی ہے، آج بھارت کے اندر سے بی جے پی سرکار کے مؤقف کی نفی کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی 6 سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ بھارتی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کا نئی دلی کے ساتھ رشتہ ختم ہو چکا ہے، 6 سیاسی جماعتوں کے منشور پر عمرعبداللہ سمیت بھارت نواز کشمیری رہنماؤں کے دستخط بھی ہیں۔