حکومت نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف نہ دیا تو عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ مرکزی انجمن تاجران کنٹونمنٹ

حکومت نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف نہ دیا تو عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔مرکزی انجمن تاجران کنٹونمنٹ
ملتان ( سوسائٹی نیوز)
سینئر نائب صدرمرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹ چوہدری محمودعلی، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک ، سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب ہوٹلزاینڈریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اعجازکریم ، کلب عابد خان ، کامران لودھی، مختیار احمدبھٹی، سلطان لودھی ، قاسم شاہ اور حسنین صدیقی نے چوک پولیس اسٹیشن کینٹ پر بجلی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بےلگام مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے تجربہ کار حکمران بوکھلا چکے ہیں۔ اپنے بےلگام حکومتی اخراجات کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔
مفت آٹا کا لولی پاپ دے کر شہریوں کی تذلیل کی گئی اور غریبوں کو آٹا کےبدلے موت کا تحفہ نصیب ۔ہوا۔ ہر پندرہ دن بعد منی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے حکومتی اخراجات اور بیوروکریسی کی مراعات کے خرچے عوام سے وصول کیےجارہےہیں۔
شہریوں اور تاجروں کےصبرکاپیمانہ لبریز ہوچکا ہے اگر حکومت نےبجلی قیمتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ کم کرکے قوم کو ریلیف نہ دیا تو عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔