crossorigin="anonymous"> آج ہمارا الگ صوبہ ہوتا تو جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان در در کی ٹھووکریں کھانے پر مجبور نہ ہوتے۔ کرامت علی شیخ - societynewspk

آج ہمارا الگ صوبہ ہوتا تو جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان در در کی ٹھووکریں کھانے پر مجبور نہ ہوتے۔ کرامت علی شیخ

ملتان (سوسائٹی نیوز)

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لیے نہ عمران خان نے کوئی پیش رفت کی اور نہ ہی موجودہ حکومت سے خیر کی توقع ہے اگر الگ صوبہ کا قیام عمل میں لایا جاتا تو آج متاثرین سیلاب زدگان جنوبی پنجاب دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہوتے جن کی دادرسی کے لیے تخت لاہور کے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پاس دو گھنٹوں کے لیے بھی وقت نہیں ۔

یہی صورتحال سندھ،کے پی کے اور بلوچستان کے غریب متاثرین سیلاب زدگان کی ہے جو بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں اور ان کی بحالی کے لیے حقیقی معنوں میں حکومتی سطح پر اقدامات زیرو ہیں۔

دوسری طرف پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال، صدر انیس قائم خانی کارکنوں کے ہمراہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ اب عوام کے سامنے تمام صورتحال عیاں ہو چکی ہے یہ پی ایس پی کے قائد مصطفی کمال ہی ہیں جنہیں جب موقع ملا تو انہوں نے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے کراچی کی رنگینیاں لوٹا دیں ۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button