crossorigin="anonymous"> آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب میں مزید خدمات سرانجام دینے سے معذرت کر لی - societynewspk

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب میں مزید خدمات سرانجام دینے سے معذرت کر لی

لاہور (سوسائٹی نیوز)

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب میں مزید خدمات سرانجام دینے سے معذرت کرلی

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کیمطابق عمران خان کی ناقص سیکیورٹی پر سخت تنقید کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نےعہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان اور مونس الہٰی کی ملاقات میں آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ چار دن گزرنے کے باوجود عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی ہے، تھانہ سٹی وزیر آباد اس معاملے پر مسلسل ٹال مٹول کر رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کہتے ہیں مدعی ملک کا سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہے، لیکن کوئی واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے تیار نہیں۔

عمران اسماعیل نے ٹوئٹ میں لکھا ’ آئی جی پنجاب جیسے افسران ملک قوم کی بجائے اشرافیہ کی خدمت کو ترجیح دے رہے ہیں۔‘

فیصل شاہکار نے عہدہ چھوڑنےسے متعلق وفاق کو خط لکھ دیا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کام جاری نہیں رکھ سکتا، خدمات پنجاب سے وفاق کے سپرد کی جاٸیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button