crossorigin="anonymous"> عمران خان اور اس کی جماعت ایک فتنہ ہے، الیکشن میں انہیں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔ سید یوسف رضا گیلانی - societynewspk

عمران خان اور اس کی جماعت ایک فتنہ ہے، الیکشن میں انہیں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔ سید یوسف رضا گیلانی

ملتان(سوسائٹی نیوز)

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار علی موسیٰ گیلانی ہیں۔ سید علی موسی گیلانی کو کامیاب کروانے کے لیے تمام جماعتیں متفق ہیں ان شا اللہ الیکشن والے دن تمام قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی ۔ملک عبدالغفار ڈوگر اور میرا ایک بازو ہے۔عبدالغفار ڈوگر بھی پوری ایمانداری سے کمپین کر رہے ہیں۔

پاکستان میں عمران خان اور اس کی جماعت ایک فتنہ ہے۔ یہ فارن فنڈنگ کیس میں فارن ایجنٹ ثابت ہو چکے ہیں۔ ملکی اداروں پر الزام تراشی اور دھمکیاں ان کے کام نہ آئیں گی اور جلد ہی ان شاء اللہ قانون اپنا راستہ لے گا کیوں کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔

عدالت کی جج صاحبہ کو دھمکیاں دے کر ڈرایا نہیں جا سکتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سازش کا بیانیہ بے نقاب ہو چکا۔سب جھوٹ پر مبنی ہے۔ قوم ان کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے۔ الیکشن میں ان کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماحاجی الطاف بلوچ کی جانب سے اتحاد بلوچ براداری کے جلسہ سے خطاب کے دوران کیا جس کی قیاد ت پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما حاجی الطاف بلوچ نے کی۔

الطاف بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی غیور عوام گیلانی خاندان کے ساتھ ہے اورسید علی موسی گیلانی ان شاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ بھرپور محنت سے اور پوری ایمان داری سے اپنے امیدوار کو کامیاب کروائیں گے۔

اس موقع پر حافظ ظفربلوچ۔محمد اقبال بلوچ۔رانا محمد اقبال سراج۔رانا محمود الحسن۔ مامون گیلانی محمد اسماعیل۔ابراہیم مدنی۔خواجہ رضوان عالم عمر فاروق ملک مدثر چوغطہ راؤ ساجد۔محمد وسیم الطاف بلوچ اقبال سراج۔ بلوچ حسیب اقبال بلوچ ملک اظہر عباس چوغطہ عبدالحمید بلوچ اور اسحاق سراج  نے بھی خطاب کیا۔

ملتان۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماحاجی الطاف بلوچ کی جانب جلسہ عام سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی۔الطاف بلوچ۔ حافظ ظفربلوچ۔اقبال سراج خطاب کررہے ہیں جبکہ اسٹیج پر رانا محمود الحسن۔ ابراہیم مدنی۔خواجہ رضوان عالم۔ اسحاق سراج۔محمد اقبال بلوچ۔مامون گیلانی محمد اسماعیل۔حسیب اقبال بلوچ ملک اظہر عباس چوغطہ عبدالحمید بلوچ۔اے ڈی بلوچ۔ باقر بلوچ۔اصف پنوار۔ملک عدنان۔راؤ ساجد۔ملک نسیم لابر۔عابدہ بخاری۔ سجاد بلوچ۔ راضیہ رفیق ودیگر شریک ہیں

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button