عمران خان کو اسٹیلشمنٹ کا انتظار ہے کہ وہ ان کو دوبارہ آ گے لیکر آئے لیکن اسٹیبلشمنٹ ان سے واقف ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی

عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کا انتظار ہے کہ وہ دوبارہ ان کو آگے لیکر آئے لیکن اسٹیبلشمنٹ ان سے واقف ہے،
قیادت نے طارق رشید کیلئے ووٹ مانگنے کو کہا تو مانگوں گا،
الیکشن کمیشن کے دفتر میں جو غنڈہ گردی ہوئی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی
ملتان (سوسائٹی نیوز)
سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کو بچوں کا کھیل سمجھ رکھا ہے۔وہ اس انتظار میں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ دوبارہ سے ان کو آگے لیکر آئے ، لیکن اسٹیبلشمنٹ ان سے واقف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن آفس میں این اے 155 کے ضمنی الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر کیا۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ صرف جنوبی پنجاب ہی نہیں بلکہ پورا صوبہ ہی مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ قیادت کا ہوگا اگر مجھے طارق رشید کے لیے ووٹ مانگنے کا کہا گیا تو میں مانگوں گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دفتر میں جو غنڈہ گردی ہوئی ہے اسکی مذمت کرتا ہوں۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے زیادتی کی ہے۔ہم سب ایک ہیں۔
اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی،لیگی رہنما اسلم سعید قریشی،منیر لنگاہ اور دیگر کارکنان موجود تھے۔