crossorigin="anonymous"> محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے مقدمے میں عمران خان بھی نامزد - societynewspk

محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے مقدمے میں عمران خان بھی نامزد

محسن شاہنواز پر حملے کا تھانہ سیکرٹریٹ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج، عمران خان ملزم نامزد

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں اقدام قتل سمیت پانچ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی ملزم نامزد ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا پر الیکشن کمیشن دفتر کے باہر حملے کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے میں اعانت جرم کی دفعہ میں عمران خان بھی ملزم نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ’میں قومی اسمبلی ممبر توشہ خانہ کیس میں بطور مدعی پیش ہوا۔ توشہ خانہ کیس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا۔ الیکشن کمیشن سے باہر نکلا تو پی ٹی آئی کی قیادت کی ایما پر مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔‘

درخواست گزار نے مزید بتایا کہ میری گاڑی پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی گئی۔

محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے اندراج مقدمے کی درخواست گزشتہ روز جمع کروائی گئی تھی۔ درخواست میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور گولی قریب سے گزری، پی ٹی آئی کی قیادت کی ایما پر سب کچھ کیا گیا، میری گاڑی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ پولیس نے گرفتار بھی کیے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button