crossorigin="anonymous"> عمران خان پاکستان کی غریب عوام کا سوچتے ہیں۔شاہ محمود قریشی - societynewspk

عمران خان پاکستان کی غریب عوام کا سوچتے ہیں۔شاہ محمود قریشی

ملتان( سوسائٹی نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی بقاء اور حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عمران خان پاکستان کی غریب عوام کا سوچتے ہیں۔ ان کے دل میں عوا م کا درد ہے۔ پی ڈی ایم پر مشتمل حکمرانوں کو اپنی جیبیں بھرنے کی فکر ہے۔ حکمرانو ں کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے۔ انہیں خواب میں بھی عمران خان نظر آتے ہیں۔ عمران خان اور تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے۔ کراچی کے ضمنی انتخاب میں 15 جماعتیں ملکر بھی تحریک انصاف کو شکست نہیں پہنچا سکیں۔ پی پی اور ن لیگ میں تحریک انصاف سے مقابلے کا دم خم نہیں۔ اگر مقابلہ کرنے کا دم ہے تو علیحدہ علیحدہ سامنے آئیں۔ پی پی‘ ن لیگ ایک دوسرے کے پیچھے چھپ رہی ہیں۔ عوام نے فیصلہ سنا دیا 11ستمبر کا ضمنی انتخاب انشاء اللہ جیت جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کی مختلف یونین کونسلوں کوٹلہ مہاراں‘ قادرپور راں شرقی‘ ٹاٹے پور‘ کڑی ٹمک میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ حکمرانو ں کے پاس ملک چلانے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ ان سے نہ تو ملکی معاملات چل رہے ہیں اور نہ ہی ملکی معیشت سنبھل رہی ہے۔ ملکی حالات روز بروز بگڑ رہے ہیں۔ سیاسی عدم استحکام سے ملکی معیشت مزید بگڑ رہی ہے۔ حکمران کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں۔ انہیں اپنے اقتدار اور کرسی کی فکر ہے۔ فوری اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔ اور تمام بحرانوں کا حل ہیں۔انہوں نے کہا اقتدار سے الگ ہونے کے بعد تحریک انصاف اور عمران خان کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے۔ جس پر حکمران پریشان اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ این اے 157 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم میں مختلف یونین کونسلوں میں جانا ہو رہا ہے۔ حکومتی پالیسیوں اور بلخوص بڑھتی ہوئی مہنگائی کی بدولت عوام پریشان اور بے چین ہیں۔ عوام نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اور کراچی کے ضمنی انتخاب میں مہنگائی‘ بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کا غصہ امپورٹڈ حکمرانوں کو مسترد کرتے ہوئے سنایا۔

11ستمبر کو ملتان کے ضمنی انتخاب میں ملتان کے غیور عوام بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں اور مہنگائی میں شدید اضافے کا جواب بلے پر مہر لگا کر ثبت کریں گے۔ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرر ہی ہے۔ یہ حکمرانوں سے نفرت کا اظہار ہے۔ 11ستمبر کو عمران خان کے نمائندہ کو کامیاب کرکے این اے 157 کی عوام عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور نا اہل اور امپورٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کی راہ ہموار کریں گے۔آنے والا وقت تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم ہونگے۔ عمران خان کے خلاف تمام سازشیں ناکام اور سازشی عناصر منہ کی کھائیں گے۔ انہوں نے کہا ملک میں سیلاب کی صورتحال سنگین تر ہے۔

عمران خان نے پہلے روز کہا تھا کہ ملک میں ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ سابقہ حکمرانوں نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر پر توجہ نہیں دی اگر ملک میں بروقت ڈیم بنائے جاتے تو ہر سال سیلابوں سے تباہی نہ ہوتی۔ عمران خان کی حکومت نے 10ڈیموں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔ لیکن ملکی ترقی کے مخالفین کو ترقی کا سفر پسند نہیں آیا۔ ملک میں چلتی ہوئی ترقی کے سفر کو روک دیا گیا۔ جس کا خمیازہ آج قوم اور ملک بھگت رہا ہے۔ سابقہ حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ کہ ملک بھر میں سیلاب کی بدولت نقصان ہو رہاہے۔ عوام بھوکے مر رہے ہیں۔ بلوچستان‘ سندھ اور جنوبی پنجاب میں سیلاب سے کافی تباہی ہوئی ہے۔

تحریک انصاف مصیبت کی اس گھڑی میں عوام سیلاب گھیرے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ٹیمیں تشکیل دے رہے ہیں۔ جو سیلاب سے متاثرین کی بھر پور امداد کریں گی۔ قبل ازیں مختلف یونین کونسلوں کے دورہ کے دوران قزلباش برادری کے آغا اکمل رضا قزلباش‘ جٹ برادری‘ ارائیں برادری‘ راجپوت برادری اور شیخ برادری نے پی ٹی آئی امیدوار محترمہ مہر بانو قریشی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں‘مہر مظہر چاون۔ مہر اکرم چاوں۔ مہر ضمیر سنڈل۔ چوہدری مبارک۔ چودھری امجد۔ دلیر خان مہار۔ملک اظہر عباس دہرالا نمبردار۔ ملک مظہر عباس شعردھرالا۔ لقمان لودھی۔ ملک حامد دھرالا۔ اور ملک حسن دھرالا ودیگرشخصیات موجود تھیں #

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button