crossorigin="anonymous"> عمران خان کے پاک فوج اور اداروں کیخلاف الزامات ملک و قوم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ کرامت علی شیخ - societynewspk

عمران خان کے پاک فوج اور اداروں کیخلاف الزامات ملک و قوم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ کرامت علی شیخ

ملتان ( سوسائٹی نیوز)

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاک فوج اور اداروں پر الزامات ملک وقوم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کی جتنی مزمت کی جائے وہ کم ہے تاہم سیاست میں پرتشدد کارروائیاں افسوسناک ہیں جس کی وجہ سے عالمی سطح پر بدنامی ہوئی ہے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاسی شخصیات کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور لانگ مارچ پر فائرنگ کے واقعہ کی اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں اور واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے لیکن فائرنگ کے واقعہ میں حتمی تحقیقاتی رپورٹ آ نے سے قبل کسی پر الزام عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

عمران خان قوم کو اپنی کارکردگی بتائیں کہ انہوں نے چار سالوں کے دوران عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا حقیقی اقدامات کیے نہ چار سالوں میں ایک کروڑ نوکریاں ملیں نہ پچاس لاکھ گھر دئیے گئے بلکہ آ ئی ایم ایف کو کہا جاتا ہے کہ وہ موجودہ حکومت سے ڈیل نہ کریں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے تمام محب وطن طبقات کو متحد ہوکر آ گے بڑھنا چاہیے نہ کہ ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنی چاہیے ۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button