crossorigin="anonymous"> عمران خان کی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی دراصل ملک دشمن قوتوں کو خوش کرنے کی پالیسی ہے۔مخدوم احمد محمود،خواجہ رضوان عالم،عبدالقادر شاہین و دیگر رہنما - societynewspk

عمران خان کی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی دراصل ملک دشمن قوتوں کو خوش کرنے کی پالیسی ہے۔مخدوم احمد محمود،خواجہ رضوان عالم،عبدالقادر شاہین و دیگر رہنما

عمران خان کی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی دراصل ملک دشمن قوتوں کو خوش کرنے کی پالیسی ہے۔

مخدوم احمد محمود ،خواجہ رضوان عالم،عبدالقادر شاہین و دیگر رہنما

ملتان( سوسائٹی نیوز )

پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود, سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم, چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین, سٹی صدر ملک نسیم لابر, ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی, سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ, سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران نے مشترکہ بیان میں کہا ‏انقلاب پریس کانفرنسوں سے نہیں آتے پی ٹی آئی کے لیڈر ہر وقت ٹی وی پر آ کر لوگوں کو دنگے، فساد اور انتشار کے لیے اکساتے ہیں مگر کوئی باہر نہیں نکلتا۔ اندر سے سب کو پتا ہے کہ عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ، منافقت اور دھوکے کی سیاست ہے جس کا واحد مقصد اقتدار حاصل کر کے پیسے بنانا اور عیش کرنا ہے ‏۔

پاک فوج کے سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک محب وطن ہے ۔عمران خان کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی دراصل ملک دشمن قوتوں کو خوش کرنے کی پالیسی ہے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری, صدر آصف علی زرداری سے لیکر تمام عہدیدران و کارکنان ملک پاکستان کی بقا و سلامتی کی خاطر اداروں کا احترام ہمیشہ کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔

پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے ملک میں جمہوریت کی شمع روشن کرنے کیلئے جان کی بازی لگا کر بھی کبھی اداروں پر حملہ نہیں کیا بلکہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر یہ واضح پیغام دیا کہ یہ ملک بھی ہمارا ہے یہ ادارے بھی ہمارے ہیں اور ان کی عزت ہم پر ایسے واجب ہے جیسے کہ پاکستان کی سلامتی واجب ہے ۔

عمران خان جو کہ خود کو ریاست مدینہ کا دعویدار کہتا ہے لیکن مسلسل جھوٹ پھیلا کر ریاست کو بدنام کر کے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کروا رہا ہے لیکن آج ہم عمران خان کو باور کروا دینا چاہتے ہیں کہ انکا بھارتی ایجنڈا ناکام و نامراد ہوگا جیسے تمھارا لانگ مارچ شارٹ مارچ کی صورت میں عوام نے ناکام کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‏عمران خان کے زخموں کا معائنہ کرانے کے لۓ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے مشترکہ تعاون سے سرکاری ڈاکٹرز کی ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جاۓ اور جب تک وہ اس کے چار گولیوں والے دعوے کی تصدیق نہ کریں اس وقت تک کسی قسم کی کوئی ایف آئی آر نہ کاٹی جاۓ۔یہ آدمی کنفرم جھوٹا ہے اس لیے اس کی کسی بات کو بھی بلا ثبوت نہ مانا جائے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button