عمران خان کا معمول کا وارنٹ جاری ہوا،یہ دفعات تو قابل ضمانت ہیں۔ رانا ثناء اللہ

“عمران کا ایک معمول میں وارنٹ جاری ہوا، یہ دفعات تو قابل ضمانت ہیں: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایک معمول میں وارنٹ جاری ہوا یہ دفعات تو قابل ضمانت ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ ختم نہیں کیا، ہائیکورٹ نے مقدمے سے صرف دہشت گردی کی دفعہ ختم کی۔ان کا کہنا تھاکہ مجسٹریٹ کے پاس مقدمہ پیش ہوا تو لازمی تھا کہ ملزم پیش ہوتا اگر نہیں ہوا تو وارنٹ جاری ہونے تھے، یہ ایک معمول میں وارنٹ جاری ہوا یہ دفعات تو قابل ضمانت ہیں۔
خیال رہے کہ تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔