crossorigin="anonymous"> عمران خان کے دل میں عوام کا درد ہے،شہباز شریف اور زرداری کے دل میں نہیں۔شاہ محمود قریشی - societynewspk

عمران خان کے دل میں عوام کا درد ہے،شہباز شریف اور زرداری کے دل میں نہیں۔شاہ محمود قریشی

ملتان(سوسائٹی نیوز )

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال دورہ حکومت کا امپورٹڈ حکمرانوں کے 4ماہ کی مہنگائی کا موازنہ کریں۔ اورضمنی انتخاب میں ضمیر کی آواز کے مطابق ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ امپورٹڈ حکمران سیلاب پر سیاست کررہے ہیں۔ فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں ہو رہا۔ پچھلے 70سالوں میں ترقیاتی فنڈز صحیح طریقہ سے ملکی ترقی پر خرچ ہوتے اور بیرون ملک جائیدادیں و اکاؤنٹس نہ بنائی جاتے توآج قوم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ نااہل حکمرانوں کی سابقہ کرپشن کی بدولت آج ملک میں سیلاب کی وجہ سے بہت جانی ومالی نقصان ہوا۔ اس کا ذمہ دار کون ہے؟

قوم جانتی ہے۔ شہباز شریف ہو یا زرداری کسی کے دل میں قوم کاکوئی درد نہیں۔ عمران خان کے دل میں غریب عوام کا درد ہے۔ کرونا وباء کے دوران انہوں نے غریب عوام کے گھروں میں چولہے نہیں بھجنے دیئے۔ امپورٹڈ حکمرانوں کے 4 ماہ کے دوران نااہلیت کی وجہ سے قوم بھوکوں مرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ 11ستمبر کو عوام 13 جماعتوں پر مشتمل اتحاد کو شکست دیکر نفرت کا اظہار کریں گے۔ نااہل اور مسلط کردہ حکمرانوں کے پاس ملک چلانے کی اہلیت نہیں۔ انہیں گھر جانا ہوگا۔ نہیں تو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر انہیں اپنے ساتھ بہا کر لے جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 157 کی یونین کونسل 55‘ 53‘ یونین کونسل سیتل ماڑی‘ جھوک لشکر پور‘ موضع بنگل والا‘ موضع رشیدا میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپیئن کے دوران وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا سیلاب ایک نا گہانی آفت ہے۔ جس سے نمٹنے کیلئے تحریک انصاف لائحہ عمل ترتیب دے رہی ہے جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا جائے گا۔ سیلاب کے امدادی کاموں کے ساتھ حقیقی آزادی کی جدوجہد کا سفر بھی جاری ساری رہے گا۔ تحریک انصاف نے امپورٹڈ اور مسلط حکمرانوں کے خلاف عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا ہے وہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کے دعووں کی 4 ماہ میں قلعی کھل چکی ہے ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے۔ معیشت کی بڑھوتری کیلئے ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ تمام بحرانوں کی ذمہ دار تحریک انصاف پر ڈال رہے ہیں۔ ایسا کرکے حکمران چھپ نہیں سکتے۔ عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔ عوام نے 2018ء میں بھی ان کو ان کی کارکردگی‘ کرپشن اور نا اہلی کی بدولت مسترد کیا۔ایک سازش کے تحت عمران خان کو اقتدار سے الگ کیا گیا۔ عوام نے اس سازش کو قبول نہیں کیا۔ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں‘ کراچی کے ضمنی انتخاب میں 13جماعتوں پر مشتمل ٹولے کو بری طرح مسترد کیا اور انشاء اللہ 11ستمبر کو بلے کے اوپر ٹھپہ لگا کر اس ٹولے کو ایک بارپھر مسترد کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا کہ این اے 157 میرا گھر ہے۔ یہاں کی عوام سے میرے والد اور میرا دیرینہ تعلق ہے۔ اس تعلق کی تجدید کیلئے ایک بار پھر یہاں کی عوام کے پاس آئے ہیں۔ ماضی میں اس حلقے میں میں نے اور میرے والد نے جو ہوسکتا تھا ترقیاتی فنڈز منظور کروائے اور ترقیاتی کام مکمل کروائے۔ ہمارے مد مقابل امیدوار کاخاندان اپنے دورہ اقتدار میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہا۔ انہوں نے این اے 157 کی ترقی کا کوئی ایک میگا منصوبہ منظور کروایا ہو تو وہ عوام کے سامنے لایا جائے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 8ستمبر کو ملتان آ رہے ہیں۔وہ این اے 157 کی عوام سے خطاب کریں گے۔ مختلف یونین کونسلوں میں جا کر ڈور ٹو ڈور جا کر عوام کو پی ٹی آئی چیئرمین کے جلسے میں شرکت کیلئے دعوت دے رہے ہیں۔ آئیں اور قائد کا خطاب‘ قائد کا نظریہ‘ قائد کا بیانیہ سنیں۔ قائد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

قبل ازیں یونین کونسل 55 میں وائس چیئرمین مظہر اقبال جنجوعہ نے مسلم لیگ نون چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار محترمہ مہر بانو قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان۔ حامدجنجوعہ۔ رانا عمران شمشاد۔ چودھری بن یامین ساجد۔ ملک نظیر م فدا حسین۔ رانا انیس اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے فیاض احمد بھٹی ایڈووکیٹ، محمد صدیق بھٹی، پروفیسر حنیف بھٹی کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقع پر ملک واصف مظہر راں، ثاقب محمود مہے، نذیر گجر، اسد گجر، علی احمد صابر، محمد حسین، میاں شہباز کھگہ، ملک مکی مہے، مہر دلیر مہار اور دیگر شخصیات بھی ہمراہ شریک۔ اس سے قبل مخدومزادہ زین حسین قریشی نے موضع ملاں فقیر میں ملک رضوان ہانس کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ارشد ہانس، جعفر قریشی، ملک قاسم، ملک ریاض، ملک سجاد، ملک اشفاق راں، ملک صفدر، نعیم ٹھاکر، حاجی الطاف اور دیگر معززین بھی ہمراہ موجود تھے۔ تقریبات میں میں مختلف برادریو ں نے تحریک انصاف کی امیدوار محترمہ مہر بانو قریشی کی بھر پور حمایت کااعلان کیا#

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button