crossorigin="anonymous"> پی ڈبلیو ڈی ملتان میں 69کروڑ کی مالیت کے ٹھیکوں میں پول کا انکشاف,ملکی خزانے کو 10کروڑ کا نقصان - societynewspk

پی ڈبلیو ڈی ملتان میں 69کروڑ کی مالیت کے ٹھیکوں میں پول کا انکشاف,ملکی خزانے کو 10کروڑ کا نقصان

ملتان (سوسائٹی نیوز)

پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ملتان میں کروڑوں روپے مالیت کے ٹینڈرز پول ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، ٹھیکیداروں نے ایکسیئن کی مبینہ ملی بھگت سے بذریعہ پرچی ترقیاتی کام آپس میں تقسیم کر لئے ، ٹینڈرز پول ہونے سے قومی خزانے کو 10 کروڑ روپے کی ممکنہ بچت سے محروم رکھا گیا – ایکسیئن پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ٹینڈرز اوپننگ کے روز دفتر ہی نہیں آئے ، ایکسیئن کے دست راست حماد اور یوسف رندھاوا نے پول کی رقم اکٹھی کرنے سے لے کر تقسیم کرنے تک کی تمام تر ذمہ داری نبھائی –

تفصیلات کے مطابق پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن میں آج 69 کروڑ روپے مالیت کے 60 سے زائد ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز اوپن ہونے تھے ، تاہم ایکسیئن طارق کریم نے دو ایم این ایز کو خوش کرنے اور کمیشن کے حصول کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز میرٹ پر الاٹ کرنے کی بجائے اپنے اور دو ایم این ایز کے چہیتے ٹھیکیداروں میں تقسیم کر دیے – کروڑوں روپے مالیت کے ٹینڈرز پول ہونے سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ،

 باوثوق ذرائع کے مطابق ٹھیکیداروں نے افسران کی آشیر باد سے ایک روز قبل ہی پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ دفتر سے باہر ہی نجی رہائشگاہ پر کروڑوں روپے مالیت کے کام آپس میں تقسیم کر لئے – افسران اور ٹھیکیداروں میں پول کی رقم ایکسیئن کے دست راست حماد اور یوسف رندھاوا کے ذریعے تقسیم کروائی گئی جبکہ ملک ریاض نامی ٹھیکیدار کی رہائش گاہ پر پرچیاں ڈالی گئیں –

ذرائع کے مطابق 69 کروڑ روپے کے کام میرٹ پر الاٹ کئے جاتے تو قومی خزانے کو 10 کروڑ روپے کی بچت ہو سکتی تھی ، اس سلسلہ میں مؤقف لینے کے لئے ایکسیئن پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ملتان طارق کریم سے بار بار فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی –

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button