موجودہ حالات میں قوم بلاول بھٹو کی طرف امید کی نظریں لگائے ہوئے ہے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)
جمہوری اقدار پیپلز پارٹی کا خاصہ ہے۔جمہوریت کی پاسداری کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیاں تاریخ میں امر رہیں گی۔موجودہ حالات میں قوم بلاول بھٹو کی طرف امید کی نظریں لگائے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل کمیٹی و امیدوار این اے 154 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے منی گڈز ٹرانسپورٹ فیڈریشن جنوبی پنجاب کے مرکزی صدر حاجی ذوالفقار علی بھٹہ۔ وائس چیئرمین الحاج ارشد خان۔سیکرٹری جنرل دلدار حسین بلوچ اور چیئرمین مجلس عاملہ حاجی ارشاد احمد آرائیں کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متوسط طبقے کے حقوق اور استحصالی قوتوں کے خلاف جدوجہد اور آواز اٹھانے والے ہر شخص کو سلام کرتے ہیں۔ منی گڈز ٹرانسپورٹ اونرز اور اڈہ مالکان کے حقوق کی جہدوجہد میں فیڈریشن کی ساتھ ہیں۔
مرکزی صدر حاجی ذوالفقار علی بھٹہ اور سیکرٹری جنرل دلدار حسین بلوچ نے کہا کہ ملتان۔ ساہیوال۔ بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں منی گڈز ٹرانسپورٹرز اور منی گڈز اونرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے لئے ان شاءاللہ ان ڈویژنز میں مقامی تنظیموں کو فعال کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ منی گڈز ٹرانسپورٹرز اور حکومتی ذمہ داران باہمی رابطہ بہتر کریں اور دو طرفہ اعتماد بحال رہے۔ٹول پلازہ جات۔ ٹرمینل پارکنگ فیسز میں ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور کریں۔گاڑی مالکان کے روٹ پرمٹس۔ ڈرائیونگ لائسنس۔ اوور لوڈنگ چالانز۔ اور شہروں میں انٹری فیس جیسے مسائل پر قابو پاکر ٹرانسپورٹرز کو کاروباری اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے بہتر ماحول میسر کریں۔
اس موقع پر حاجی احمد خان بلوچ کو شاہ جمال کا صدر بھی نامزد کیا گیا۔ ملک محمد اسحاق بھٹہ۔ جنرل سیکرٹری حلقہ پی پی 217 شوکت عباس نقوی۔ فوجی محمد اکرم۔منصور احمد۔ حاجی احمد۔ عبدالمجید حسنین احمد۔ کرامت علی۔ ندیم قریشی۔ تیمور حسین۔بلال احمد بھی اس موقع پر موجود تھے