جنیوا ڈونرز کانفرنس میں دنیا بھر کے ممالک کی پاکستان کو 10ارب ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان

جنیوا(سوسائٹی نیوز)
جنیوا ڈونر کانفرنس میں یورپی یونین کمیشن نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 500 ملین یورو امداد کا اعلان
صدر اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 4.2 بلین ڈالرز کی فنانسنگ کا اعلان کیا گیا۔
چین نے پاکستان کے لیے مزید 10 کروڑ ڈالر گرانٹ کا اعلان کیا۔
عالمی بینک نے پاکستان میں متاثرین کی بحالی کیلئے 2 ارب ڈالر کا اعلان کیا۔
اسلامی ترقیاتی بینک نے سیلاب میں ہونے والے نقصان پر پاکستان کو 4 ارب 80 کڑور ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا۔
جاپان کی جانب سے مزید 77 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا۔
سعودی عرب نے 6 ارب ڈالر زر مبادلہ کے طور پر ایک ہفتہ میں پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا۔
یورپی کمیشن نے 500 کروڑ یورو،فرانس کا 10ملین ڈالر اور ورلڈ بینک نے 2 ارب ڈالرز امداد کا اعلان کیا۔