crossorigin="anonymous"> پی ایچ اے ملتان کے زیراہتمام ونٹر فیسٹیول کے سلسلے میں تین روزہ گل داودی کی نمائش کا افتتاح - societynewspk

پی ایچ اے ملتان کے زیراہتمام ونٹر فیسٹیول کے سلسلے میں تین روزہ گل داودی کی نمائش کا افتتاح

ملتان(سوسائٹی نیوز)
پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام ونٹر فیسٹیول کے سلسلے میں سالانہ نمائش گل داؤدی کا آغاز کر دیا گیا سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری اور کمشنر ملتان محمد اشفاق احمد چوہدری نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان،چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ،وائس چیئرمین پی ایچ اے ملتان ملک امجد عباس , ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال اور ڈایریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف چوہدری نے کہا کہ گل داؤدی کا انعقاد خوش آئند ہے شہریوں کے لیئے بہترین تفریح کا اہتمام کیا گیا ہے۔ونٹر فیسٹیول سے عوام میں پھولوں اور دیگر سرگرمیوں کا شعور اُجاگر ہوگا۔تفریح اور صحت افزا سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔کمشنر ملتان اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ کہ پھولوں کے ساتھ ساتھ درختوں کی افادیت کی شجرکاری کو فروغ دینا ہوگا۔گرین بیلٹس اور پارکوں میں بھرپور شجرکاری کی جائے۔گرین ملتان کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا کہ پی ایچ اے ملتان ایسی تفریح اور صحت افزا ء سرگرمیوں کا اہتما م کرتا رہے گا۔اس نمائش میں تمام عمر کے افراد کے لیئے تفریح کا سامان ہے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ گل داؤدی کی طرح جشن بہاراں بھی شاندار انداز سے منائیں گے۔پھولوں کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔نمایش میں فوڈ سٹالز،بچوں کے لۓ جمپنگ کیسل اور میوزیکل نایٹ بھی ہو گی۔

چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ ہر سال نمائش کا انعقاد یقینی بنا رہے ہیں۔پھولوں کی نمائش کا مقصد تفریح کے ساتھ ساتھ پھولوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنا بھی ہے اس سلسلے کو جاری رکھے گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button