خواجہ جلال الدین رومی اور ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا کا زکریا ایکسپریس کا افتتاح

خواجہ جلال الدین رومی اور ڈی ایس ریلوے حماد حسن مرزا کا زکریا ایکسپریس کا افتتاح
زکریا ایکسپریس کی بحالی سے کاروباری برادری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔
خواجہ جلال الدین رومی
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر زکریا ایکسپریس بحال کی گئی ہے۔
حماد حسن مرزا
ملتان( سوسائٹی نیوز )
زکریا ایکسپریس ٹرین ملتان سے کراچی کیلئے بحال کردی گئی۔معروف صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی اور ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا نے افتتاح کیا، ٹرین کراچی سے بھی ملتان کے لئے روانہ بھی کی گئی۔

افتتاحی تقریب میں ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا اور معروف صنعت کار جلال الدین رومی سمیت ریلوے افسران اور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں راشد اقبال،سابق صدر شیخ فضل الٰہی ،نوید احمد چغتائی ،سہیل طفیل،احمد چغتائی و دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا کا کہنا تھا کہ زکریا ایکسپریس ٹرین کی بحالی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کی گئی ہے۔
زکریا ایکسپریس ٹرین ملتان سے کراچی جاتے ہوئے شجاع آباد،گیلے والا،لودھراں، بہاولپور، سمہ سٹہ،ڈیرہ نواب صاحب،لیاقت پور،خانپور اسٹاپ کرے گی۔
زکریا ایکسپر یس ٹرین میں 11 اکانومی، 2 بزنس، 3 سٹینڈرڈ، ایک ڈائنگ کار ایک بریک وین اور ایک پاور پلانٹ کوچز لگائی گئیں ہیں۔
شالیمار ایکسپریس ٹرین میں ملتان سے 912 مسافر روانہ ہوئے جبکہ دیگر سٹیشنوں سے بھی مسافروں کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی ہے۔
بعد از افتتاح ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا نے زکریا ایکسپریس ٹرین کی اکانومی، بزنس ، ڈائنگ کار کا خصوصی طور پر معائنہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زکریا ایکسپریس ٹرین میں مسافروں کو بہترین سفری سہولیات دستیاب ہوں گی۔
ادھر زکریا ایکسپریس ٹرین کی بحالی کے موقع پر مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مزید برآں ڈی ایس ریلوے ملتان کی خصوصی درخواست پر معروف صنعت کار جلال الدین رومی نے ملتان ریلوے اسٹیشن کے لئے پر ویل چئیر بھی عطیہ کی اور خطاب کرتے کہا کہ زکریا ایکسپریس کی بحالی سے کاروباری برادری کا درینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔
ریلوے سٹیشن پر کام کرنے والے قلیوں کی بھی بھرپور مدد کی جارہی ہے اور دسترخوان کے ساتھ ساتھ دوسرے فلاحی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ ریلوے کے نظام کو اپ گریڈ کیا جائے اور کارگو سیکٹر پر بھی توجہ دی جائے۔
دریں اثناء ڈی ایم او ریلوے ملتان ڈاکٹر سیمع نے بہاولدین زکریا ایکسپریس کی ڈائننگ کار کو بھی چیک کیا۔
بعدازاں ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان عدنان مروت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملتان سے خانپور تک زکریا ایکسپریس ٹرین میں مسافروں سے ٹکٹ کے ساتھ ساتھ ڈائننگ کار کو بھی چیک کیا۔