وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں پیپلزپارٹی کے 7رہنماوں سمیت 8نئے اراکین کا اضافہ

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 8 نئے اراکین کا اضافہ
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 8نئے اراکین کا اضافہ ہو گیا ہے۔کابینہ میں شریک پیپلزپارٹی کے 7 رہنما جن میں سے 4 ایم این ایز اور 3پارٹی کے سینئر رہنما، معاونین خصوصی بن گئے
مظفر گڑھ کے 3 اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار، مہر ارشاد سیال اور رضا ربانی کھر اور ییپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی، سردار سلیم حیدر ۔اور محمد علی باچا معاونین خصوصی بن گئے
منحرف پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار بھی معاون خصوصی مقرر ہو گئے۔