بھارت آرٹیکل370ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کی جداگانہ حیثیت بحال کرے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

بھارت آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کی جداگانہ حیثیت کو بحال کرے،
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم بند کرائے،
یو این او اپنی قراردادوں پر عملدرامد کراتے ہوئے استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔ملک ارشد اقبال بھٹہ
ملتان (سوسائٹی نیوز)
پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ 5 اگست یوم استحصال پر مقبوضہ کشمیر اور کشمیریوں کی قید وبند کو کئی سال گزر گئے ہیں مگر غیور اور بہادر کشمیری بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ ہم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہر لمحے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ اور حق خودارادیت کے حامی ہیں۔
ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ 5 اگست2019 کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر اور مظلوم کشمیریوں کو ملکی آئین و قانون کے تحت حاصل خصوصی ’نیم خود مختاری‘ ختم کر دی تھی۔ بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خود ارادیت پر حملہ کیا آرٹیکل 370 کا خاتمہ صدارتی حکم نامے کے تحت کیا گیا ہے اور اس کے معنی یہ ہیں کہ اب مقبوضہ جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل کے تحت ریاست جموں و کشمیر کو اپنا آئین بنانے اور اسے برقرار رکھنے کی آزادی حاصل تھی۔ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کو فوری طور پر روکے۔بھارت آرٹیکل 370 کو ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کی آزادنہ حیثیت کو بحال کرے۔اقوام متحدہ اپنی قرادادوں پر فوری طور پر عمل کراتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کراِئے اور کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔