crossorigin="anonymous"> بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت فوری بحال کرے۔ غزل غازی - societynewspk

بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت فوری بحال کرے۔ غزل غازی

بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت فوری بحال کرے۔

غزل غازی

ملتان(سوسائٹی نیوز)

ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف غزل غازی نے اپنے بیان میں کہا کہ 05 اگست کے گھناؤنے اور گھٹیا بھارتی عمل کو تین سال مکمل ہو گئے ہیں۔آج ہی کے دن تین سال قبل مودی کی فاشسٹ حکومت نے زبردستی مقبوضہ وادی کو بھارتی یونین کا حصہ بنایا جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

بھارتی حکومت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا ایک گھنائونی سازش تھی۔ بھارت کے نفرت اور تعصب پر مبنی عمل سے خطے میں امن کو نقصان پہنچ رہا ہے جسکی مذمت دنیا بھر کی مہذب قوموں نے کی ہے اور آج بھی کشمیر سمیت دنیا بھر میں اس کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔

مودی پاکستان دشمنی اور مسلمانوں سے نفرت میں اندھا ہو چکا ہے حالانکہ وطن عزیز پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو نہ صرف خطے میں امن چاہتا ہے بلکہ ہمسایوں سے بھی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ مگر ہٹ دھرم اور ناعاقبت اندیش بھارتی قیادت مسلسل اپنے بھونڈے اقدامات سے حالات کو خراب کر رہی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اپنی ہٹ دھرمی، بے شرمی اور گھناؤنے اقدامات کے سبب نریندر مودی دنیا بھر میں پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔ دنیا بھر کی نظریں اب مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف ہیں۔کشمیریوں کو ان کا حق دلانا ہو گا۔ بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت فوری بحال کرے۔ پاکستانیوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے.

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button