حکومت نے عوام کو ریلیف کی بجائے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے تکلیف دی ہے۔ خواجہ سلیمان صدیقی

حکومت نے عوام ریلیف کی بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر کے تکلیف دی ہے۔خواجہ سلیمان صدیقی
ملتان (سوسائٹی نیوز)
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ آ ئی ایم ایف کے ایماء پر غریب عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی وجہ سے مہنگائی کا سونامی مسلط کر دیا گیا ہے رہی سہی کسر ڈالر کی اونچی اڑان نے پوری کردی ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر چھوٹے تاجر اور غریب عوام ہوں گے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان جلد ملکی صورتحال پر اہم اجلاس بلائے گی جس میں چھوٹے تاجروں،دکانداروں اور غریب عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لیے آ ئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ممتازاباد مارکیٹ مین بازار کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاجر برادری کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں چھپی کالی بھیڑوں کا احتساب کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران مین بازار ممتاز آ باد کے نومنتخب عہدیداران صدر محمد وسیم باٹا،بانی گروپ راؤ محمد اکرم،جنرل سیکرٹری محمد اکرم قریشی ودیگر کو مبارکباد دئیے جانے کے موقع پر کیا اور اس موقع پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم،صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر،ملتان صدر خالد محمود قریشی،صدر تاجران شاہ رکن عالم ٹی چوک چوہدری شہباز کے علاوہ مین بازار ممتاز آ باد کے عہدیداران شعیب جٹ، مرزا محمد یاسر،محمد اصغر،محمد شبیر،محمد خالد،شیخ عمیر ودیگر بھی موجود تھے۔
خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے اور ہم نیک نیتی کے ساتھ مسائل کی چکی میں پسے تاجران کے حقوق کے لیے دن رات جدوجہد کررہے ہیں اور ان کی آ واز ایوانوں تک پہنچانے کے لیے حقیقی معنوں میں کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے چھوٹے تاجر،دکاندار اور غریب عوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں اب ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مزید مسائل سے دوچار کردیا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائے نہ کہ ان پر آ ئے روز مزید ظلم ڈھائے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭۷٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی سینئر وائس چیئرمین شیخ اکرم حکیم،صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر،ملتان صدر خالد محمود قریشی،صدر تاجران شاہ رکن عالم ٹی چوک چوہدری شہباز کا انجمن تاجران مین بازار ممتاز آ باد کے نومنتخب عہدیداران صدر محمد وسیم باٹا،بانی گروپ راؤ محمد اکرم،جنرل سیکرٹری محمد اکرم قریشی ودیگر کو مبارکباد دئیے جانے کے موقع پر گروپ فوٹو